ہوم World غزہ بحران بائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی تعداد نو ہوگئی 

غزہ بحران بائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی تعداد نو ہوگئی 

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ بحران پر بائیڈن انتظامیہ کا ایک اور عہدیدار مستعفی ہوگیا، امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ماہر اینڈریو ملر نے استعفے کی وجہ خاندانی ذمہ داریاں بتائی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اینڈریو ملر بائیڈن انتظامیہ کی غزہ جنگ پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔اینڈریو ملر سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کے آٹھ دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفا دے چکے ہیں۔ملر کا استعفیٰ قابل ذکر ہے کیونکہ یہ اسرائیل-فلسطین پالیسی سازی میں کردار ادا کرنے والے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version