ہوم Breaking News الیکٹرانکس ڈیوائسز کو گرم ہونے سے بچانے کے حیران کن طریقے؟

الیکٹرانکس ڈیوائسز کو گرم ہونے سے بچانے کے حیران کن طریقے؟

0


زیادہ درجہ حرارت کے دوران انسانی جسم کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس ڈیوائسز کو بھی گرم ہونے سے بچانا ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تو بڑے نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

الیکٹرانکس ڈیوائسز میں آگ بھڑکنے کے واقعات جھلسادینے والی گرمی میں زیادہ پیش آتے ہیں لہٰذا ٹیکنالوجی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسے موسم کے دوران صارفین اپنے آلات کو زیادہ گرم نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے آپ کی ڈیوائسز سست ہوسکتی ہیں، ان کی بیٹری کی زندگی کم ہو جاتی ہے حتیٰ کہ اسمارٹ فون کی بیٹری میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایپس کے استعمال، ڈیوائس کی چارجنگ حتیٰ کے حفاظتی کیسز بھی ڈیوائسز کےگرم ہونے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

حفاظتی اقدامات

تو آئیے جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون اور دیگر گیجٹس کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

٭ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید اسمارٹ فونز درجہ حرارت کی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں، یہ خصوصیات آپ کے اسمارٹ فون کو درجہ حرارت زیادہ ہوتے ہی اسٹینڈ بائی موڈکردیتی ہیں یا پھر انہیں خود بخود بند کردیتے ہیں۔

تاہم یہ خصوصیات اس بات کی ضمانت نہیں کہ درجہ حرارت بڑھنے پر گرمی ڈیوائسز کیلئے نقصان کا باعث نہیں بنے گی۔

٭ ماہرین گرم دن میں بغیر ائیر کنڈیشنز والی گاڑی میں بھی فون کے استعمال کو خطرناک تصور کرسکتے ہیں۔

٭اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز ایپل اور گوگل صارفین کو زیادہ درجہ حرارت کے دوران اسمارٹ فونز کے استعمال کا مشورہ نہیں دیتیں۔

کمپنیز کی تجویز کے مطابق اسمارٹ فونز 35 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے لیکن اگر فون آپ کے استعمال میں نہیں اور 45 ڈگری سیلسیس کی حد دی گئی ہے، اس درجہ حرارت سے تجاوزآپ کو اور آپ کی ڈیوائسز کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version