ہوم World فائرنگ سے زخمی سلوواکین وزیراعظم کی حالت اب کیسی ہے؟ہسپتال سے اہم...

فائرنگ سے زخمی سلوواکین وزیراعظم کی حالت اب کیسی ہے؟ہسپتال سے اہم خبر آگئی

0



(ویب ڈیسک)قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت سنبھلنے لگی.

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ پر روس کے طرف دار سلوواکیہ کے وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا تھا جو کہ کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 برس کے حملہ آور لبرٹی کلب کے بانی شاعر جوراج کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم یوکرین کو مسلح کرنے اور نیٹو کا رکن بنانے کے شدید مخالف ہیں، وہ روس سے بہتر تعلقات بھی چاہتے ہیں۔وزارت داخلہ کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فیکو پر قاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا، وہ علاقے کے لوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے نشانہ بنایا۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سلوواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کے دام بھی گر گئے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version