ہوم World فرانس بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر 12 الزامات عائد

فرانس بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر 12 الزامات عائد

0



(24 نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو پر فرانسیسی حکومت نے 12 الزامات عائد کردیے۔ 

پاول دورو کو ہفتے کو آزربائیجان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ قانون کے تحت انہیں 28 اگست تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دورو کو 20 برس تک قید کا سامنا ہے، تاہم دورو کے معاون اور محافظ کو تفتیش کے بعد رہائی دیدی گئی۔

انتالیس برس کے پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں، ان پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

واضح رہے کہ پاول دورو روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے روس چھوڑ دیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version