ہوم World فرانس میں شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری

فرانس میں شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری

0



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کی ایک عدالت نے کیمیائی حملوں کے الزام میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی اپیل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کواعلان کیا ہے کہ اس نے شامی صدر بشار الاسد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے حوالے سے ”قانونی مسئلہ حل کرنے“ کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

بشارالاسد پر شام میں 2013ء میں کیمیائی حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پیرس کی اپیل کورٹ نے شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف تفتیش کرنے والے ججوں کی طرف سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دے دی ہے۔

متاثرین کے وکلا اورغیرسرکاری تنظیموں نے اگست 2013ء میں ہونے والے مہلک کیمیائی حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version