ہوم World فرانس میں مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ 4 افراد ہلاک

فرانس میں مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ 4 افراد ہلاک

0



پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب قائم مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس سروس فوری موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں کو اسپتال پہنچایا۔

 میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں4افرادہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں، فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالےکردیا اور شہریوں کو مارنے کا اعتراف بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران حملہ آور کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کر لیے جبکہ فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب مہاجرین کی ہلاکت پر اس حوالے سے فرانسیسی وزارت داخلہ کا بیان تاحال سامنے نہیں آ سکا۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version