ہوم World فیس بک کی محبت نے شہری کو 95لاکھ روپے سے محروم کردیا

فیس بک کی محبت نے شہری کو 95لاکھ روپے سے محروم کردیا

0



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی محبت نے ایک بھارتی شخص کو 95لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پراگ ڈیسائی نامی اس کاروباری شخص کا تعلق ریاست گجرات کے شہر وڈودرا سے ہے۔ اس کی فیس بک پر ’Steff Mhiz‘ نامی خاتون کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔
جلد ہی دونوں واٹس ایپ پر بات کرنے لگے۔ خاتون نے اعتماد میں لینے کے بعد پراگ ڈیسائی کو جڑی بوٹیوں کا کاروبار کرنے کا جھانسہ دیا اور چند ماہ کے عرصے میں ایک ساتھی کی مدد سے اس سے 95روپے ہتھیا لیے۔ اس قدر رقم گنوانے پر پراگ ڈیسائی کو اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا احساس ہوا اور اس نے خاتون اور اس کے ساتھی سے رقم واپس کرنے کو کہا، جس پر انہوں نے پراگ ڈیسائی کے ساتھ رابطے کے تمام ذرائع بند کر دیئے۔ پراگ ڈیسائی نے سائبر کرائم پولیس سٹیشن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version