ہوم World قطر نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی فوج کے 8 افسروں کو...

قطر نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی فوج کے 8 افسروں کو رہا کر دیا

0



(ویب ڈیسک)قطری عدالت نے  سزائے موت پانے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 افسروں کو رہا کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری عدالت نے  غیر واضح الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے بھارتی افسروں کو  رہا کرنے کا حکم سنایا ہے ،جبکہ دہلی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 7افراد ہندوستان واپس بھی آ چکے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ جنوری میں قطری حکومت نے کہا کہ بھارتی افسروں کی سزائے موت کو “مختلف” طوالت کی قید کی سزاؤں میں تبدیل کر دیا تھا لیکن حیران کن طور پر  دونوں ممالک کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان افسران کو کس جرم کے تحت سزا سنائی گئی تھی، البتہ یہ تمام افراد قطر کی ایک نجی فرم ’دہرہ گلوبل ‘کے لیے کام کر رہے تھے۔

لیکن فنانشل ٹائمز اور رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ ان افراد پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دہلی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “ہم ان شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کو قابل بنانے کے لیے ریاست قطر کے امیر کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔”گزشتہ اکتوبر میں، ہندوستان نے کہا تھا کہ قطر کی عدالت کی جانب سے ان افراد کو موت کی سزا سنائے جانے کے بعد اسے “گہرا صدمہ” پہنچا ہے،وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ تمام قانونی آپشنز کا جائزہ لے گی ۔

یہ بھی پڑھیں :سیاسی رہنما کا فیس بُک لائیو کے دوران قتل





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version