ہوم World مسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کی...

مسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کی سہولت کےلیے گالف کارٹس  متعارف

0



مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسجد الحرام میں معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کارٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
گالف گاڑیوں سےمسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق گالف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سےصبح کے 4 بجے تک ہے۔

گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہرگاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
گاڑیوں کےلیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پرکیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے,
ان مقامات سے گالف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version