ہوم World مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کا خطرہ امریکہ نے بھارت میں موجود...

مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کا خطرہ امریکہ نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

0



(24نیوز)مودی کا بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہو گیا، امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

امریکا نے ہدایت کی ہے کہ امریکی شہری جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

بھارت کے لیے ایک نظرثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکی شہری بھارت میں احتیاط کریں بعض کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا ہے جس کے مطلب ہے کہ بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور شہری بدامنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جموں اور کشمیر کا مرکزی علاقہ (مشرقی لداخ کے علاقے اور اس کے دارالحکومت لیہہ کے علاوہ) کا سفر نہ کریں۔ علاوہ ازیں مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کے 10 کلومیٹر، وسطی اور مشرقی ہندوستان اور تشدد اور جرائم اور منی پور میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ، امریکی محکمہ نے امریکیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں کے سفر پر نظر ثانی کریں۔

ٹریلو ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق عصمت دری بھارت میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے مثلاً سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی حملے ہورہے ہیں، دہشت گرد بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں سفر کرنے والےامریکی سرکاری ملازمیں کو منی پور میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی، اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ متعدد غیر معقول واقعات پیش آچکے ہیں۔

مودی کا G-20 اجلاس میں بھارت میں امن اور سیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version