چارلسٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں موبائل پر چلنے والے ایک اشتہار نے خاتون کو 1 لاکھ ڈالر (2 کروڑ 78 لاکھ روپے) جتوا دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ سٹیٹ لاٹری کی ایک نئی موبائل ایپ کے اشتہار نے ان کو 1 لاکھ ڈالر کا پاور بال پرائز جتوا دیا۔
پارکرز برگ کی رہائشی انجیلا وی نے بتایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ لاٹری نہیں کھیلتیں لیکن نئے آئی لاٹری پلیٹ فارم کا اشتہار دیکھ کر انہوں نے ایک کوشش کا فیصلہ کیا۔
انجیلا کا کہنا تھا کہ ان کے والد ہمیشہ لاٹری کھیلتے تھے لیکن انہیں گیس اسٹیشن جا کر ٹکٹ خریدنا پسند نہیں تھا۔ جب انہوں نے فون پر اشتہار دیکھا تو سوچا کہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ایک کوشش کیوں نہ کی جائے؟۔
انہوں نے 10 ٹکٹ خریدے جن میں سے ایک ٹکٹ نے قرعہ اندازی میں ان کو 1 لاکھ ڈالر جتوا دیئے۔