ہوم World نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

0



ایمسٹرڈم(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ناقد نیدرلینڈز کے وزیراعظم نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔
نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ یکم اکتوبر کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے ،رومانیہ کے صدر Klaus Iohannis نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مقابلے سے دستبردار ہو رہے ہیں جس کے بعد اب مارک روٹ بلامقابلہ اس عہدے کے لئے منتخب ہوئے۔مارک روٹ 2010 سے نیدرلینڈز کے وزیراعظم ہیں مگر وہ جلد یہ عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔مارک روٹ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے حامی ہیں اور اپنے ملک کی جانب سے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ان کے امریکا اور یورپی یونین کے رہنماوں سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔57 سالہ مارک روٹ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیٹو کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ماسکو کا مقابلہ کرنے کے لئے نیٹو کو طاقتور ہونا چاہئے۔نیٹوکے موجودہ سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ تقریبا ایک دہائی تک عہدے پر برقرار رہے۔انہوں نے مارک روٹ کے منتخب ہونے پر کہا کہ وہ ایک مضبوط رہنما ہیں۔سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ نیٹو کو اچھے ہاتھوں میں چھوڑ کرجارہے ہیں۔
روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارک روٹ کی تقرری سے اتحاد کے مجموعی مو¿قف میں تبدیلی کا امکان نہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version