ہوم World وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دندورےاہم ملاقاتیں...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دندورےاہم ملاقاتیں ظہرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اورصوبوں کی تجویز چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش

0


بیجنگ +لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا۔وزیراعلی مریم نواز نے چینی وزراء  سے ملاقاتیں کیں اور کیمونسٹ پارٹی کے ظہرانے میں شریک ہوئیں -ملاقات میں ماحولیاتی بہتری،بائیوڈائیورسٹی، انسداد سموگ، جنگلی حیات اور شجرکاری کے فروغ اور تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے اور بیجنگ پنجاب کلین ائیر ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیاگیا-اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایاجائیگا، ماحول دوست مشینری، توانائی، ای ٹرانسپورٹ اورہائیڈروپاور کے حوالے سے بھی مدد کریگا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اورصوبوں کی تجویزپیش کر دی اور پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی-  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ بیجنگ میں وزیر اعلیٰ  سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ(Liu Jianchao)نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔

 وزیر اعلیٰ نے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی۔پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔ پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے۔ پاک چین سٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے۔ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔ چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔ پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کیلئے نوجوان نسل پر فوکس کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاؤسے اظہار تشکرکیا۔ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین (Ms. Sun Haiyan)اور دیگرحکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منسٹر سن ہائی ین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز   بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات میں ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ رنچیو سے ملاقات کی۔ملاقات میں چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔’بیجنگ پنجاب کلین ائیر‘مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیوکی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا۔چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا۔ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا۔چین کے وزیر ماحولیات نے پنجاب میں سموگ سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔

وزیر ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ ہوانگ رْنچیو کی ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ بھی دی۔ملاقات میں پنجاب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے پنجاب میں ماڈل شہر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چینی وزیر کو آگاہ کیاگیا۔چین کے وزیرماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہاگیا۔وزیراعلی مریم نواز  نے اس موقع پر وزیر ہوانگ رنچیوسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے آپ کا وژن، ذاتی کردار، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں۔پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتے ہیں۔


مارچ 2024 میں وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سموگ سے بچاؤ اور ماحول کی بہتری کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع پلان دیا۔وزیراعلی مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ چین کے شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چین نے ماحولیات کی وزارت کے لئے ہوانگ رنچیوکا درست طورپر انتخاب کیا ہے۔مریم اورنگزیب کو ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بہت محنتی اور ماحولیات کے شعبے کی ماہر ہیں، دن رات سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی کے حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version