ہوم World ویتنام میں جڑواں بچے کس طرح پیدا ہوئے دنیا کا حیرت انگیز...

ویتنام میں جڑواں بچے کس طرح پیدا ہوئے دنیا کا حیرت انگیز واقعہ سامنے آگیا

0



(ویب ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام میں ایک خاندان میں پانچ ہفتوں کے وقفے سے جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔

دارالحکومت ہنوئی کے ایک اسپتال میں 26 سالہ خاتون نے حمل کے 26ویں اور 31ویں ہفتے میں جڑواں بچوں کو جنم دیا, یہ حمل ان وائٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) کے ذریعے ہوا تھا۔

خاتون کو حمل کے 24ویں ہفتے میں کچھ پیچیدگیاں پیش آئیں جس کے بعد وہ اسپتال گئیں ان پیچیدگیوں کے بعد وہ قبل از وقت پیدائش سے بچنے کے لیے ایک پروسیجر سے گزریں مگر چھ دن بعد دوبارہ ایمرجنسی کی حالت میں اسپتال پہنچیں۔ 

اس پیچیدہ صورتحال میں ڈاکٹروں کو ایک بچے کو 26ویں ہفتے میں پیدا کرنا پڑا جس کا وزن 730 گرام تھا اور وہ لڑکا تھا, اسے فوراً نیونیٹل وارڈ میں انتہائی نگہداشت کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ 

ڈاکٹروں نے لڑکی کو ماں کے پیٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور ایک ہفتے بعد اس کی حالت بہتر ہو گئی, حمل کے 31ویں ہفتے میں خاتون کو شدید پریکلیمپسیا ہو گیا، جس کے باعث ڈاکٹروں نے سی سیکشن کے ذریعے بچی کی پیدائش کا فیصلہ کیا۔

 بچی کی پیدائش 1.2 کلو وزن کے ساتھ ہوئی اور اسے بھی خصوصی نگہداشت کے لیے نیونیٹل وارڈ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدام حسین کی بیٹی کے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات    





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version