ہوم World پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی قبول نہیں: امریکا

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی قبول نہیں: امریکا

0



(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے  پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے حکام پر بنیادی آزادیوں کے حوالے سے زور دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  مریم اورنگزیب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت بن گئی جس کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں تاہم انتخابات میں بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version