ہوم World پاک ایران کشیدگی خطےکی سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں...

پاک ایران کشیدگی خطےکی سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں کھلونا بنےگی: روس

0



(ویب ڈیسک) پاک ایران کشیدگی پر روس نے پاکستان اور  ایران سے تحمل سےکام لینے پر  زور  دیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال میں مزیدکشیدگی خطےکے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنےگی۔

ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارروا کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے دوست ممالک کے درمیان کشیدگی ہونا افسوسناک بات  ہے، دونوں ممالک سے روس کے شراکتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

 ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صورتحال میں مزید کشیدگی خطےکے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنےگی۔ 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  دوسرے ملک میں انسداد دہشت گردی کارروائی اس ملک کی انتظامیہ کے تعاون اور  معاہدے کے تحت ہونی چاہیے، فریقین سے تحمل سے کام لیں اور  مسائل کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران کشیدگی، چین کے بعد روس نے بھی اہم بیان جاری کردیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version