ہوم World چوری کے واقعات میں اضافے پر تقریر کرتی برطانوی پولیس کی وزیرکا...

چوری کے واقعات میں اضافے پر تقریر کرتی برطانوی پولیس کی وزیرکا پرس چوری

0



(ویب ڈیسک) برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہو گیا۔

سالانہ اجلاس میں لیبر پارٹی کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سماج مخالف رویے، چوری اور دکانوں میں چوری کی وبا کی لپیٹ میں ہے، کرمنل جسٹس سسٹم زوال کا شکار ہے، چوری کے بڑھتے واقعات پر اس تقریر کے دوران ہی برطانوی وزیر کا پرس غائب ہوا جس کا انکشاف انہوں نے اجلاس کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی دریافت کولمبس نے نہیں ہمارے آباؤ اجداد نے کی، بھارتی وزیر کا دعویٰ

پولیس کے مطابق جس ہوٹل میں اجلاس منعقد تھا وہاں سے ایک 56 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور  پرس چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version