اس ماہ کے شروع میں، امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک ایسے قانون کی حمایت کی جس کی رو سے ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس اپنے ایپ کے امریکی اثاثوں کو چھ ماہ میں یا تو فروخت کرے یا اسے ملک میں ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔ گزشتہ سال، بیجنگ نے چین میں کام کرنے والی امریکی مشاورتی( کنسلٹنگ) کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں۔