ہوم World چینی صدر کی ازالی عثمانی کو کومورو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے...

چینی صدر کی ازالی عثمانی کو کومورو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

0



(ویب ڈیسک) چینی  صدر شی جن پنگ نے ازالی عثمانی کو کومورو کے صدر کے طورپر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

منگل کے روز شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور کومورو پرخلوص اور باہمی اعتماد رکھنے والے اچھے دوست، اچھے ساتھی اور اچھے بھائی ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں نے باہمی بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی حکومت کا صحرائی لگژری ٹرین متعارف کرانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ چین کومورو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کیلئے صدر ازالی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version