ہوم World چین میں ہائی وے پر 100 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

چین میں ہائی وے پر 100 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

0



(ویب ڈیسک) چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر سوزو میں ایک ہائی وے کا کچھ حصہ منجمد ہونے کے بعد 100 سے زائد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد شدید موسمی حالات کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سوزو انڈسٹریل زون ٹریفک پولیس نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جبکہ چھ کو معمولی خراشیں آئیں۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران، چین کے بڑے حصے سرد موسم کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برف باری کی زد میں رہے ہیں، جس نے ایک ایسے وقت میں نقل و حمل کو متاثر کیا ہے جب عام طور پر لاکھوں لوگ قمری سال کی چھٹی منانے کیلئے اپنے آبائی شہروں کو لوٹ رہے ہیں۔

چین کی سرکاری شنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حکومت نے اس ہفتے منجمد درجہ حرارت پر اپنا ہنگامی ردعمل بڑھایا اور بیجنگ، ہیبی، شانسی، آنہوئی اور ہوبی سمیت صوبوں اور شہروں میں نقل و حمل، سپلائی اور بجلی کے تسلسل کیلئے کئی منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version