ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا۔
ڈھاکہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں سے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کی۔ سیمینار میں ماہرین اقبال نے حضرت علامہ اقبال کی مذہبی، فلسفی اور ملی خدمات پر اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ اقبال صرف پاکستان یا ہندوستان کے شاعر نہیں بلکہ بنگال کے مسلمان بھی دل و جان سے علامہ اقبال کی قدر کرتے ہیں۔
ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے 1936 ء میں علامہ اقبال کو ادب کی اعلیٰ ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ اقبال نے امت مسلمہ کی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔ ہم آئندہ ہر برس اقبال کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔