ہوم Pakistan اسموگ کا دائرہ خیبر پختونخوا تک پھیل گیا، پشاور آلودہ ترین شہر

اسموگ کا دائرہ خیبر پختونخوا تک پھیل گیا، پشاور آلودہ ترین شہر

0


اسموگ کا دائرہ خیبر پختونخوا تک پھیل گیا، پشاور آلودہ ترین شہر

اسموگ کا دائرہ پنجاب سے نکل کر خیبر پختونخوا تک پھیل گيا، پشاور 657 پارٹکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا۔

ملک میں آلودہ ترین شہروں کی درجہ بندی میں ملتان 439 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور 339 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

آج دن میں ایک موقع پر لاہور 586 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، راولپنڈی دن کے ایک وقت 254 اسکور کے ساتھ ملک کا چوتھا آلودہ ترین شہر رہا۔

اسموگ کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں ناک کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، ملتان کی 6 پروازیں منسوخ جبکہ لاہور کی 2 پروازوں کو سیالکوٹ اور اسلام آباد اُتارا گیا، ملک بھر میں 29 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

اسموگ خطے پر کس طرح اثر انداز ہو رہی سیٹلائٹ تصاویر نے صورتحال واضح کردی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version