ہوم World ہفتے میں 3 روز چھٹیاں دیدی جائیں عرب ملک کی پارلیمنٹ میں...

ہفتے میں 3 روز چھٹیاں دیدی جائیں عرب ملک کی پارلیمنٹ میں تجویز پیش

0



ہفتے میں 3 روز چھٹیاں دیدی جائیں، عرب ملک کی پارلیمنٹ میں تجویز پیش

 صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ملک میں ہفتہ وار چھٹیوں کی تعداد بڑھا کر 3 کر دی جائے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بحرینی پارلیمنٹ کے 5 اراکین نے اپنی تجویز کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی ملک ہے  اور جمعے کا دن ہمارے معاشرے میں انتہائی اہم خصوصیات کا حامل دن ہے لہذا ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں میں جمعے کا بھی اضافہ کر دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میں پہلے ہی 3 روزہ ہفتہ وار چھٹیوں پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے جس میں جمعے کی چھٹی بھی شامل ہے اور اس دن کے ڈیوٹی کے اوقات اداروں کی اپنی صوابدید پر ہفتے کے دیگر دنوں میں شامل کر دیئے جاتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version