ہوم World ہیٹی جادو ٹونے کے دوران کشتی میں آگ لگ گئی 40 مہاجرین...

ہیٹی جادو ٹونے کے دوران کشتی میں آگ لگ گئی 40 مہاجرین ہلاک

0



(ویب ڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے کے باعث40 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔

کشتی میں آگ اس وقت لگی جب اس میں سوار ایک عامل نے تمام مسافروں کے سفر کو خیریت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے جادو ٹونے کے عمل کیلئے لکڑیاں جلا کر اُن پر جڑی بوٹیاں پھینکیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی ہیٹی کے ساحل سے 80 سے زائد مہاجرین کو لے کر ٹرکس اور کائکوس کی جانب روانہ ہوئی تھی۔

ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔ آئی او ایم کے سربراہ گریگوری گوڈسٹین نے کہا کہ ہیٹی کے سکیورٹی بحران اور ہجرت کے محفوظ اور قانونی طریقے نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے۔ گزشتہ مہینوں میں ہونے والے پُرتشدد واقعات ہیٹی کے شہریوں کو بے باک اقدامات کی جانب لے جا رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version