ہوم Breaking News بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر شعیب ملک اچانک دبئی کیوں روانہ...

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر شعیب ملک اچانک دبئی کیوں روانہ ہوئے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

0


حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرنے والے پاکستانی سابق آل راونڈر شعیب ملک اچانک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

فارچیون باریشال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک گزشتہ روز میچ کھیل کر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں تاہم وہ 27 جنوری کو سلہٹ میں چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہونگے،ابھی فارچیون باریشال کے میچز میں وقفہ تھا شعیب ملک کچھ دنوں کے لئے دبئی گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک نے ادکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا جس نے پاکستانی عوام کو شدید حیرت مبتلا کر دیا تاہم جب یہ اعلان سامنے آیا تو اس وقت بھی شعیب ملک بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے موجود تھے ۔ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے بھی شعیب ملک کے ساتھ طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version