ہوم Breaking News والدہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی: حسینہ واجد کے بیٹے...

والدہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی: حسینہ واجد کے بیٹے کا بیان

0


بنگلادیش پر تقریباً 16 برس حکمرانی کرنے والی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دوبارہ سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہوئیں جبکہ انکے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ وہاں سے لندن روانہ ہوں گی۔

شیخ حسینہ کے مستقبل کے حوالے سے بیٹے سجیب واجد نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ واجد بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو بنگلادیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھا۔ انہوں نے بنگلادیش کو ترقی دے کر ایشیا کے اُبھرتے ٹائیگرز میں شامل کیا۔

شیخ حسینہ کے بیٹے نے والدہ کی حکومت کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version