ہوم Breaking News انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0


انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز میں سرانجام دیا۔

انگلینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ سیریز بھارت 1-4 سے جیت چکا ہے جبکہ آخری ٹیسٹ میں بھی فتح بھارت کے نام رہی۔

جیمز اینڈرسن نے ان 700 وکٹوں میں سے 434 وکٹیں اپنے ہوم گراؤنڈ جبکہ 266 وکٹیں دیگر ممالک میں میچز کے دوران حاصل کیں۔

ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹوں کے علاوہ جیمز اینڈرسن ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 269 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

مجموعی طور پر 987 انٹرنیشنل وکٹوں کے ساتھ جیمز اینڈرسن کو ایک ہزار انٹرنیشنل وکٹیں لینے کے لیے 13 مزید وکٹیں درکار ہیں۔

ان کا ڈیبیو مئی 2003 میں لارڈز میں زمبابوے کے خلاف ہوا تھا، جس میں انہوں نے تیسرے اوور کے دوران اوپنر مارک ورمولین کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔

22 سالہ کیریئر کے دوران جیمز اینڈرسن کے لیے سب سے کامیاب سال 2010 رہا جب انہوں نے 57 وکٹیں لیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں تاہم کرکٹ میں مجموعی طور پر جیمز اینڈرسن وہ تیسرے باؤلر ہیں جنہوں نے 700 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق اسپن بولر متیھا مرلی دھرن 800 جبکہ آسٹریلیا کے آنجہانی اسپن بولر شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں موجود ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version