ہوم Breaking News راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا...

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

0


بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔

قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے ٹاس تاخیر کا شکار رہا تاہم بعدازاں امپائرز نے گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ٹاس اور کھیل کا آغاز 2:30 بجے کرنے کا فیصلہ کیا۔

امپائرز نے مشاورت کے بعد پہلے دن کا کھیل 48 اوورز تک محدود کردیا ہے جبکہ چائے کا وقفہ محض 20 منٹ کا ہوگا اور میچ شام 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version