ہوم Breaking News پشاور: بورڈ بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پشاور: بورڈ بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

0


پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مبینہ طور پر بورڈ بازار میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ مزید کہا کہ بورڈ بازاردھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، دھماکا خودکش تھا یا نہیں ابھی نہیں کہہ سکتے، بارودی مواد منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، ٹارگٹ کون تھاکچھ نہیں کہہ سکتے، تفتیش کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے بتایا کہ بورڈ دھماکے کے دو افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا، ایک زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ 8 اور 9 مارچ 2024 کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version