ہوم World بھارتی دارلحکومت میں نمازیوں کو لاتیں مارنا پولیس اہلکارکو مہنگاپڑگیا

بھارتی دارلحکومت میں نمازیوں کو لاتیں مارنا پولیس اہلکارکو مہنگاپڑگیا

0



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کو لاتیں مارنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا،  اہلکار سجدے میں موجود نمازیوں کو لاتے مارتا رہا جس کی  ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے کارروائی کی ۔

 بھارتی اخبار کے مطابق نمازیوں کو لاتیں مارنے کی پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا۔پولیس افسران کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی اور دیگر ملوث اہلکاروں اور افسران کو بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔

اہلکار کی جانب سے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو کو متعدد بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں نے شیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version