ہوم Breaking News کراچی میں پُرتشدد سیاست کی کوئی جگہ نہیں: بلاول بھٹو

کراچی میں پُرتشدد سیاست کی کوئی جگہ نہیں: بلاول بھٹو

0


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پرتشد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے گھر تعزیت کے لیے آیا ہوں، الیکشن کے دوران ہمارے کارکنان شہید ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جو بھی ان حملوں میں ملوث تھے انھیں پکڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے اہلخانہ کےخلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا، ہم کارکنوں کو انصاف دلائیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version