ہوم Business معاشی صورت حال میں بہتریفچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر...

معاشی صورت حال میں بہتریفچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

0



(24 نیوز) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی صورت حال میں بہتری کے باعث پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔

ذرائع  کے مطابق معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ نے  رپورٹ میں معاشی صورت حال میں بہتری کے باعث پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں فچ نے پاکستانی معیشت اور سیاسی استحکام سے متعلق بھی رپورٹ جاری کی تھی ، جس کے مطابق موجودہ حکومت 18 ماہ قائم رہ سکتی ہے اور اس کے بعد ٹیکنوکریٹس کی حکومت بن سکتی ہے جبکہ عمران خان مستقبل قریب میں جیل میں رہ سکتے ہیں۔

ضرورپڑھیں:بیماری پر ملازم کی چھٹی کی درخواست پر مینیجر کا انوکھا جواب،آن لائن قہقے لگ گئے

واضح رہے کہ فچ کے مطابق مالی سال 2024 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود 20.5 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد تک لا سکتا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ روپے کی قدر میں نسبتاً استحکام رہنے کے زیادہ امکانات ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version