ہوم Business پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس...

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 65 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروبار دن میں 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 66 ہزار 134 رہی۔

حصص بازار میں آج 39 کروڑ شیئرز کا کاروبار 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 337 ارب روپے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version