ہوم Business اسلام آباد: پیٹرول پمپس پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے...

اسلام آباد: پیٹرول پمپس پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے سی ڈی اے کو تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔

رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا۔

دورانِ اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 39 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1 ہزار 900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے ہدایت کی کہ شفافیت کے لیے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version