ہوم Sports اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو ملائیشیا کے ویزے مل گئے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو ملائیشیا کے ویزے مل گئے

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشنز کے دو دھڑوں کا معاملہ تو تاحال حل نہیں ہوسکا، البتہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے شروع ہوگا۔

ڈیلی جنگ کے مطابق پاکستان ہاکی کے 18 رکنی اسکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کی 48 گھنٹوں میں روانگی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version