ہوم Business بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر آج نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی، سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جب کہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version