ہوم Business سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے ہوگئے

سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے ہوگئے

0



(ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے،انڈے فی درجن 293 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 293 روپے ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیرس اولمپکس: کانسی کا تمغہ جیتنے والے اتھلیٹ کے والد نے بڑی ڈیمانڈ کردی

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت مختلف نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 760 روپے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version