کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز سونا مہنگا ہونے کے بعد آج قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200روپے کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 28ہزار 200روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3600روپے کم ہو کر 1لاکھ 95 ہزار 645روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فیمت 40ڈالر کم ہو کر 2165ڈالر فی اونس ہے ۔