ہوم Business شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے لئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے ذخائر کی صورتِ حال کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزیرِ تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے، وزیرِ اعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ برآمد کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا اور برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑ دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لئے اجازت مانگی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version