ہوم Business مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیاگیا

مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیاگیا

0



مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیاگیا

  اسلام آ باد ( ویب ڈیسک)  کابینہ نےمقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دی ، ذ را ئع کے مطا بق یہ منظوری گزشتہ روزنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   40لاکھ روپےسے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس لاگوہوگا ، فیصلےکےتحت ایف بی آرکو4ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی ،گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز ہے،سیلز ٹیکس عائد ہونےسے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

در یں اثناء وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ /منتقلی کی منظوری دے دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version