ہوم Business ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ فی کلو کتنے کے ہوگئے؟

ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ فی کلو کتنے کے ہوگئے؟

0



(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں ایک دن میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ،اس اضافے کے بعد ٹما ٹر کی فی کلو قیمت 130 سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں آلو کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، پیاز کی قیمت 140 روپے مقرررکھی گئی ہے۔

لہسن کی فی کلو قیمت 620 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 روپے جبکہ شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ مختلف ہیں، کہیں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری ہے تو کہیں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version