کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی اور پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 245600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1371روپے کے اضافے سے 210562روپے کی سطح پر آگئی۔
عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے تناظر میں سونے کی مقامی قیمت 4000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 2730روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59روپے کے اضافے سے 2340.53روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔