ہوم Business  ہنڈا نے اپنی گاڑی ’ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی ۔ایس‘ پر...

 ہنڈا نے اپنی گاڑی ’ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی ۔ایس‘ پر ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کر دیا

0



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا کی طرف سے اپنی گاڑی ’ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی ۔ایس‘ پر ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہنڈا ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی ۔ایس1.8لیٹر آئی۔ وی ٹی ای سی پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں ملٹی پل ایئربیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم(اے بی ایس) الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور وہیکل سٹیبلٹی اسسٹ (وی ایس اے) سمیت متعددجدید فیچرز دئیے گئے ہیں۔
ہنڈا پاکستان کی طرف سے اب اس گاڑی پر ایک محدود مدتی آفر دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین اب یہ گاڑی خرید کر 4لاکھ روپے بچا سکتے ہیں۔ اس وقت اس گاڑی کی قیمت 78لاکھ 99ہزار روپے ہے، جو اس آفر کے تحت کم کرکے 74لاکھ 99ہزار روپے کر دی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version