ہوم Health and Education پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

0



(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ جاری ہے،مزید 2بچے پولیو سے متاثر ہوئے جس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 67 ہو گئی۔ 

 قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا ہے ، صوبے میں تعداد 19 ہو گئی جبکہ سندھ کے ضلع کشمور میں بھی ایک بچہ پولیو سے متاثر،سندھ میں پولیو متاثرہ بچوں کی  تعداد 19 ہو گئی۔ 

قومی ادارہ صحت سے جاری اعدادشمار کے مطابق پولیو سے متاثرہ 27 بچوں کا تعلق بلوچستان سے ہے ،پولیو سے متاثرہ 19 بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا، 19 کا سندھ سے ہے،پولیو سے متاثرہ ایک بچے کا تعلق پنجاب اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version