ہوم Sports پی ایس ایل 10 میں نامور بلے باز کی انٹری کرکٹ شائقین...

پی ایس ایل 10 میں نامور بلے باز کی انٹری کرکٹ شائقین کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

0



(وسیم احمد)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے،آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری نے  بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔جمعرات کے روز آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری نے بھی پی ایس ایل 10 کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے پلیئر ڈرافٹ کے لئے سائن اپ کرلیا ہے۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر نے اب تک 35 ٹیسٹ، 76 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے اور دو سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کی مدد سے 3712 رنز بنائے ہیں۔الیکس کیری پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے جبکہ اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور وائٹلٹی بلاسٹ کا ایک سیزن کھیل چکے ہیں۔الیکس کیری نویں غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے آئندہ 10ویں ایڈیشن کے لیے سائن اپ کیا ہے۔

اب تک عثمان خواجہ، انگلینڈ کے ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان اور جیسن رائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان اور زمبابوے کے سکندر رضا سائن اپ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:کوہلی کو آسٹریلوی بلے باز کو کندھا مارنا مہنگا پڑ گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version