ہوم Health and Education کراچی:صوبائی سیکرٹری نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا

کراچی:صوبائی سیکرٹری نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا

0



(عائمہ خان)کراچی میں افسر شاہی کو استاد کا احترام نہ عمر کا لحاظ،صوبائی سیکریٹری امپاورمنٹ آف پرسن نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا۔
سیکریٹری امپاورمنٹ طحہ فاروقی نے خود کو ہی طاقت سمجھ لیا،طحہ فاروقی لیاری میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن خالی کرانے گئے تھے،حکومت نے کالج کو ڈاؤ یونیورسٹی کا بوائز ہاسٹل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

کالج خالی کرنے کے لئے پہنچنے پر اساتذہ اور طالبات نے احتجاج کیا تھا،احتجاج کے دوران ویڈیو بنانے والے پروفیسر کو سیکریٹری نے تھپڑ مار دیا۔تھپڑ مارنے کی ویڈیو پروفیسر کے موبائل میں محفوظ ہوگئی۔

سٹی 21 نے گریڈ 20 کے افسر کی پروفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو حاصل کرلی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version