اب سوال ہے کہ نیلامی معاملے پر اس طرح کے حالات کیوں بن گئے؟ آخر کیوں فرنچائزی اور ٹیم مالکان کی رائے ریٹینشن کے سلسلے میں ایک جیسی نہیں ہے؟ دراصل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مالک شاہ رخ خان ٹیم میں زیادہ سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کو بنائے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کھلاڑیوں نے ہی ٹیم کو چمپئن بنایا اور اگر وہ ٹیم سے الگ ہو جاتے ہیں تو ان کی ٹیم کمزور ہو جائے گی۔ شاہ رخ چاہتے ہیں کہ پرانی ٹیم کا تال میل برقرار رہے اس لئے وہ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کے حق میں ہیں۔ اس کے برعکس نیس واڈیا زیادہ سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو خرید کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں جبکہ کاویا مارن غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں بنائے رکھنے پر زور دے رہی ہیں۔