ہوم Pakistan افسوسناک خبر!ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی

افسوسناک خبر!ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی

0



(سبحان اللہ خان،24نیوز)سوات اور فیصل آباد میں ٹک ٹاک بنانے کے دو واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیدو شریف شاہین آباد کے پہاڑی علاقے میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،26 سالہ نوجوان ابوبکر ٹک ٹاک  کیلئے ویڈیو بنارہا تھا کہ  پستول چل جانے سے جاں بحق ہوگیا،گولی دوست سے چلی جس سے ابوبکر موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا اورلاش سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کر دی گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب فیصل آباد کے نواحی علاقے 66ج ب کا رہائشی خرم گلزار پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک بنارہا تھاکہ اچانک گولی چل گئی اور خرم کی اپنی ٹانگ میں جالگی۔

خرم گلزار کو اہل خانہ نے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا،اہل خانہ نے خرم کے زخمی ہونے کا واقعہ پولیس سے چھپایا،ہسپتال سے اطلاع ملنے پر ٹھیکریوالہ پولیس موقع پر روانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version