ہوم Pakistan وزیراعلیٰ مریم نواز اورعبدالعلیم خان کی ملاقات لاہور  ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ...

وزیراعلیٰ مریم نواز اورعبدالعلیم خان کی ملاقات لاہور  ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

0



(راودلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کی  وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے  ملاقات، لاہور  ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور  لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال اور  نجکاری کےحوالےسے امور کا جائزہ لیاگیا۔

 عبدالعلیم خان  نے  فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویلز اور پہلی ایئر ایمبولینس کی لانچنگ پروزیراعلیٰ مریم نواز  کومبارکباد دی،وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ پنجاب میں 600سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو سہولت ہوگی۔
پنجاب میں 5بڑی ایکسپریس ویز بناکرشہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں،سڑکوں کی تعمیر،توسیع و مرمت علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لاتی ہے،پنجاب حکومت مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سولر پینل مہیا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا مزید کہناتھا کہ  لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں غیر ملکی اداروں کے دلچسپی خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرمندگی محسوس کر رہا ہوں اہم سیاسی شخصیت نے  استعفیٰ دیدیا

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پرفارمنس قابل تحسین ہے،روڈز، ایجوکیشن،ہیلتھ پراجیکٹس اور ستھرا پنجاب کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مریم نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں،پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو اور ایز آف بزنس شروع کر چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version