ہوم Pakistan انتخابات میں کامیابی بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

انتخابات میں کامیابی بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

0



(24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی اور تاریخی واپسی پر مبارک باد دی۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو زبردست فتح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو اولین ترجیح دے گی اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version